لڑکے اورشادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
ساہیانوالہ اورمریدوالہ کے علاقے میں واقعات ،ملزموں پر مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر لڑکے اورشادی شدہ خاتون کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں امروزیہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکے بیٹے کو ورغلا کر اپنے ساتھ حویلی لے جانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تھانہ مریدوالہ کے علاقے میں بلال نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکی غیر موجودگی میں ملزم نے اہلیہ کو قابو کرلیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments