عباس پور روڈ پھاٹک پرحادثہ، نوجوان جاں بحق ساتھی زخمی
ٹائر اچانک تباہ ہونے سے موٹرسائیکل درخت سے جاٹکرائی ، زین چل بسا
پینسرہ ،ٹھیکریوالا(نمائندگان دنیا)تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ رنگ روڈ بائی پاس ڈنگہ پھاٹک عباس پور روڈ پر موٹرسائیکل کا ٹائر اچانک برسٹ ہونے سے ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی، جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔ 27 سالہ زین جبار زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 24 سالہ زخمی اویس رئیس کو ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔ریسکیو ٹیم نے لاش بھی قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ دونوں متاثرین نڑوالا روڈ فیصل آباد کے علاقے محمد پورہ گلی نمبر 15 کے رہائشی تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments