جماعت اسلامی کا7اگست کو سرگودھاروڈپر دھرنادینے کااعلان

جماعت اسلامی کا7اگست کو سرگودھاروڈپر دھرنادینے کااعلان

حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی غلامی میں پوری قوم کو قربانی کا بکرا بنا دیا :محبوب الزماں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور ظالمانہ لیوی ٹیکس کیخلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلہ میں 7اگست کو مین سرگودھاروڈپر دھرنادینے کااعلان کردیا۔ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ نے جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کے ہمراہ شہرکی مختلف سیاسی،سماجی وتاجرتنظیموں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ۔ آج اتوار کوشام چھ بجے جماعت اسلامی یوتھ کے کارکن ڈی گراؤنڈسے موٹرسائیکل ریلی نکالیں گے جبکہ 6اگست کو خواتین اور بچوں کی ریلی ہوگی۔محبوب الزماں بٹ نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے کہا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتیں عوام کو بیوقوف بناکر حکمرانی کررہی ہیں،کسی کوبھی عوام کی تکالیف کااندازہ نہیں،مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں،اس وقت صرف جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے ۔حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی غلامی میں پوری قوم کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے جوقومی خود مختاری اور عوامی مفادات کا کھلا سودا ہے ۔ ایک طرف عوام پٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو دوسری طرف بجلی بلوں میں فکسڈٹیکس کے نام پر لوٹ مار کابازارگرم کردیاگیا ہے ۔گھروں کے چولہے پہلے ہی ٹھنڈے ہو رہے ہیں، اوپر سے بجلی بلوں میں نیا بم گرا دیا گیا ہے ۔ یہ اقدام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک اور وار کے مترادف ہے ۔ حکومت نے پھر واضح کر دیا ہے کہ اسکی ترجیحات عوام نہیں بلکہ بااثر مافیاز ہیں۔حکمرانوں کو عوام کی مشکلات اورمہنگائی کے ستائے ہوئے شہریوں کی کوئی پرواہ نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...