یکم تا30 ستمبر ماہ تحفظ ختم نبوت تقریبات ہونگی:مولانا سلما ن عثمانی
چناب نگر،چنیوٹ(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے کنوینئر مولانا قاری سلما ن عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں 7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت جبکہ ستمبر کوماہ ختم نبوت کے طور پر منایا جا ئیگا۔
اعلامیہ جاری کرتے انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر تا30 ستمبر تک ماہ تحفظ ختم نبوت و دفاع پاکستان کے عنوان پر مدارس مساجد سکولز کالجز اور بارایسوسی ایشنز میں سیمینارز وتربیتی نشستیں ہونگی۔مرکزی اجتماع مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ چناب نگر میں 7ستمبر کو ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments