ریجنل ایگریکلچر فورم کا غذائی تحفظ کیلئے مؤثر اشتراک پر زور

 ریجنل ایگریکلچر فورم کا غذائی تحفظ کیلئے مؤثر اشتراک پر زور

کسانوں میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کی آگاہی کیلئے نمائشی کھیت تیارکرنیکافیصلہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریجنل ایگریکلچر فورم سنٹرل پنجاب کے اجلاس میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئے جامعات، تحقیقی اداروں، محکمہ توسیع زراعت، کاشتکار برادری اور زرعی صنعت کے درمیان مربوط اور مؤثر اشتراکِ عمل کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ اجلاس کی صدارت زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار نے کی۔ ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، فوکل پرسن و ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈاکٹر بابر شہباز، چیف سائنٹسٹ گندم ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ ڈاکٹر جاوید ، ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن خالد محمود، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ہارٹیکلچر ڈاکٹر احمد ستار، ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیز ڈاکٹر خالد بشیر، ڈاکٹر بشریٰ سعدیہ، ڈاکٹر راؤ صابر اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مختلف فصلوں کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔ کسانوں میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کی آگاہی پیدا کرنے کیلئے مشترکہ طور پر نمائشی کھیت تیارکیے جائینگے۔ اجلاس میں جامعات اور صنعت کے درمیان مضبوط روابط، علم کے تبادلے ، اختراعات کے فروغ اور تحقیق و ترقی کے نتائج کو تجارتی بنیادوں پر بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار نے کہا موسمیاتی تبدیلی، قدرتی وسائل میں مسلسل کمی اور خوراک کی بڑھتی ہوئی طلب ایسے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کیلئے مربوط اور سائنسی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔ جامعات، تحقیقی ادارے ، سرکاری محکمے اور نجی شعبہ باہمی اشتراک سے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو تجربہ گاہوں سے کسانوں کی دہلیز تک پہنچانے کے عمل کو تیز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...