ہسپتالوں سے ریفر مریضوں کے ڈیٹا پر ورکنگ کا ٹاسک تفویض

 ہسپتالوں سے ریفر مریضوں کے ڈیٹا پر ورکنگ کا ٹاسک تفویض

اقدام کامقصدطبی وسائل کے باوجود مریضوں کو ریفر کرنے کی روک تھام یقینی بنانا ریسکیو آفیسرز کوحادثات روکنے کیلئے ایمرجنسی پروفائلنگ کے کام کا ہدف بھی مل گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آبادڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کوسرکاری ہسپتالوں سے ریفر ہونیوالے مریضوں کے ڈیٹا پر ورکنگ کا ٹاسک تفویض کردیا اور کہا کہ اس اقدام کامقصدہسپتالوں میں دستیاب طبی وسائل کے باوجود مریضوں کو ریفر کرنے کی روک تھام یقینی بنانا ہے ۔کمشنر نے سنٹرل ریسکیو سٹیشن کے دورہ پر میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرزکو ایمرجنسی پروفائلنگ پر کام کرنے کا ہدف بھی دید یا اور کہا کہ شاہراہوں پر رونما ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے زمینی حقائق کے مطابق تجاویز فراہم کی جائیں۔ حادثات کا باعث بننے والے یوٹرنز کی نشاندہی اور حادثات کی روک تھام کیلئے پیڈسٹرین تجویز کئے جائیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے کمشنر کو ریسکیو 1122 کی آپریشنل استعداد، ایمرجنسی رسپانس سسٹم پر بریفنگ دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...