معاشرتی بہتری، کھیلوں کے میدان آبادکرناہونگے :راجہ دانیال
ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی کے زیر اہتمام ریفریشرکورس کرنیوالوں میں میڈلز تقسیم میاں طاہر جمیل کااس موقع پرمکو آ نہ میں کبڈی ایسوسی ایشن کمپلیکس بنوانے کا اعلان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کبڈی کادائرہ کار بڑھایاجائے تونوجوان بے راہ روی کا شکار نہیں ہونگے جبکہ خواتین کھلاڑیوں کیلئے بھی کھیلوں کے میدان آبادکرناہونگے ، اسی سے معاشرہ بہتر ہوگاحکومت خودبھی کھیلوں کا فروغ چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہاررکن قومی اسمبلی بیرسٹر راجہ دانیال،رکن پنجاب اسمبلی میاں طاہر جمیل اورمسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمرمنے خان نے انٹرنیشنل کبڈی ابزرورطیب گیلانی کی میزبانی میں ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی کے زیر اہتمام مردوخواتین کبڈی ٹیکنیکل آفیشلزکا سالانہ ریفریشرکورس کرنیوالوں میں میڈلزاورسرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔
اس موقع پر میاں طاہر جمیل نے مکو آ نہ میں کبڈی ایسوسی ایشن کمپلیکس بنوانے کابھی اعلان کیااورکہاکہ حکومت نے سپورٹس کیلئے کروڑوں کے فنڈز مختص کئے ہیں مگر متعلقہ آفیسرزنے کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے انہیں ایک یونیورسٹی کی تقریب میں انکشاف ہواکہ یونیورسٹی اور کالجزمیں 1لاکھ25ہزاارر طلبا سے فی طالبعلم800 روپے سپورٹس فنڈلیاجاتاہے مگر طلبا کو اس سے کیاملا؟انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو مخاطب کرتے کہا کہ انہیں ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کیلئے دفترفراہم کرناچاہئے ۔تقریب سے کبڈی فیڈریشن کے صدر شفیق حسین شاہ،ایڈیشنل کمشنرکنسالیڈیشن افضل حیات تارڑ اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ طیب گیلانی کے مطابق آ ج سے 23اگست تک ضلع فیصل آباد کے مختلف دیہات میں جشن آزادی کبڈی سیریز ہوگی جبکہ ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اینڈڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 6 ستمبرکویوم دفاع پر میچ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments