ریونیو عوامی خدمت سروسز اور کھلی کچہری کا انعقاد
اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر نے درخواستوں کو سنا، احکامات جاری
شورکوٹ (نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر کی زیر نگرانی ریونیو عوامی خدمت سروسز اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر تحصیلدار، محکمہ ریونیو کے افسران و اہلکار اور سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہر ماہ کے پہلے دو روز ریونیو عوامی خدمت سروسز اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ عوام کو ریونیو سے متعلق تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں زیادہ تر درخواستیں وراثت، انتقال، تقسیمِ جائیداد اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلق موصول ہوتی ہیں، جن میں سے متعدد مسائل موقع پر ہی حل کر دئیے جاتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ دریائے چناب میں اس وقت پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے ، تاہم ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام ضروری انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔اور متعلقہ محکمے ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments