کروڑوں سے تعمیر مرکزی سڑک پرسیوریج کا پانی جمع
ملحقہ علاقے میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ،کاروبار بھی متاثر،نوٹس کامطالبہ
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی سڑک پر جمع سیوریج کے پانی نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔حلقہ این اے 100 کے علاقہ جھنگ روڈ سدھار میں حال ہی میں تعمیر کی گئی مرکزی سڑک کو سیوریج کے گندے پانی کے باعث نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کیمطابق بعض افراد کی جانب سے سیوریج کا گندا پانی سڑک سے ملحقہ ڈرین نالے میں چھوڑا جا رہا ہے ،جس سے پیراڈائز گارڈن کے باہر نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے سیوریج اور بارش کا پانی سڑک پر کھڑا رہنے سے نا صرف آمدورفت شدید متاثر ہو رہی ہے بلکہ تعفن پھیلنے سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے مقامی کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ مسلسل کھڑے پانی کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جبکہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو نئی تعمیر شدہ سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتی ہے علاقہ مکینوں اور تاجروں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج کے پانی کی نکاسی،ڈرین نالے کی صفائی اور مستقل بنیادوں پر مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ اور قومی خزانے سے تعمیر ہونے والی سڑک کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments