عبدالقادر جیلانیؒ کی زندگی انسانیت کیلئے وقف تھی:آصف رضا

عبدالقادر جیلانیؒ کی زندگی انسانیت کیلئے وقف تھی:آصف رضا

انسانیت کو راہ راست پر لانے کیلئے تاحیات جدوجہد کی:محفل سے خطاب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حضرت سید عبدالقادر جیلانیؒ نے اپنی زندگی محبت و خدمت انسانیت کیلئے وقف کررکھی تھی۔آپ ؒنے محبت و احترام سے انسانیت کو راہ راست پر لانے کیلئے تاحیات جدوجہد کی ۔ آپ ؒکی حیات مبارکہ خدمت اسلام اور احترام انسانیت کا عظیم نمونہ تھی ۔ خدمت انسانیت کو آپ ؒنے اللہ کے قریب ہونے کا بہترین ذریعہ قرار دیا ۔ان خیالات کا اظہار ممبر ضلعی امن کمیٹی و مرکزی کوآرڈینیٹر (پولیٹیکل ونگ)پروفیسر پیر میاں آصف رضا قادری نے NA-101 کے زیر اہتمام محفل گیارہویں شریف کے شرکأء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حضرت سید عبدالقادرجیلانی ؒنے ساری زندگی نبی اکرم ؐکی اتباع و اطاعت میں بسر کی۔ آپ ؒکی تعلیمات نے امت مسلمہ میں نئی روح پھونک دی۔ دور حاضر میں آپ ؒکی تعلیمات و فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔ حضور غوث الاعظم ؒکی مجالس میں حصول علم کیلئے علما اور فقہاء موجود ہوتے تھے ۔ حضرت عبد القادر جیلانی ؒکے روحانی سلسلہ عالیہ قادریہ سے لاکھوں اولیائے کرام منسلک ہیں۔ اس موقع پر رانا کامران، خالد عزیز چشتی ، قاری شکیل قادری، مولانا قاسم عطاری، اصغر سیالوی، ساجد سیالوی نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...