ڈپٹی کمشنر ماہم آصف کاسیف سٹی دفتر میں سرویلنس نظام کا جائزہ
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، اداروں کے باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانیکی ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان کے ہمراہ سیف سٹی اتھارٹی آفس کا دورہ کیا، جہاں کنٹرول روم، مانیٹرنگ سسٹم اور جدید سرویلنس نظام کا جائزہ لیا۔ منیجر سیف سٹی اتھارٹی فرحان ظفر نے شہر بھر میں نصب سیف سٹی کیمروں، جدید مانیٹرنگ سسٹم اور ادارے کی کارکردگی پربریفنگ دی، انہوں نے چہلم حضرت امام حسین ؓکے سکیورٹی انتظامات، جلوسوں کی نگرانی اور سیلابی صورتحال کی جدید سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ بارے بھی آگاہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک مینجمنٹ، جرائم کی روک تھام، ایمرجنسی رسپانس اور مختلف سرکاری امور کی نگرانی کے نظام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، سروس ڈیلیوری اور اداروں کے باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے ، ماہم آصف ملک نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ محفوظ ماحول، بہتر نظم و نسق اور بروقت فیصلوں کیلئے مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہمی اور مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments