اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کا اچانک معائنہ

اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کا اچانک معائنہ

کلینک میں بہترین علاج ، ادویات دستیابی کو مکمل رکھا جائے :ارم شہزادی

کمالیہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ ارم شہزادی نے چک نمبر 714 گ ب میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، جبکہ کلینک میں بہترین علاج صفائی، ادویات دستیابی اور ریکارڈ کو ہر وقت مکمل رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...