ڈی سی کاواٹر سپلائی سٹیشنز کا دورہ، بلا تعطل پانی فراہمی کی ہدایت

ڈی سی کاواٹر سپلائی سٹیشنز کا دورہ، بلا تعطل پانی فراہمی کی ہدایت

عائشہ رضوان کا دلخوشاب پارک کا بھی دورہ، نامکمل کام پر برہم، فوری بہتری کاحکم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی اسٹیشنز کا دورہ کیا اور شہریوں کو صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے محلہ معظم شاہ، عثمان آباد اور مسکین پورہ کے واٹر سپلائی سٹیشنز پر نصب موٹرز، مشینری اور دیگر آلات کی ورکنگ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ شہر کے تمام علاقوں، خصوصاً پہاڑی علاقوں اور دور دراز محلوں میں پانی کی فراہمی ہر صورت بلا تعطل یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ واٹر سپلائی موٹریں 24 گھنٹے فعال رہنی چاہئیں اور کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری مرمت یا متبادل انتظام کیا جائے ۔۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں میں صفائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ستھرا پنجاب ٹیم کو ہدایت کی کہ تمام محلوں میں فوری اور مؤثر صفائی یقینی بنائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے سی او میونسپل کمیٹی ودیگر افسروں کے ہمراہ دلخوشاب پارک کا بھی دورہ کیا اور پارک کی بحالی، تزئین و آرائش اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعدد کاموں کو نامکمل پائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسروں سے وضاحت طلب کی اور سی او میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ دلخوشاب پارک کو کی صفائی، مرمت، تزئین و آرائش اور تمام نامکمل ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ایک محفوظ، صاف ستھرا اور معیاری تفریحی ماحول میسر آ سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...