یوم اقلیت ،مینارٹیز یوتھ موومنٹ کی آل پارٹیز کانفرنس

 یوم اقلیت ،مینارٹیز یوتھ موومنٹ کی آل پارٹیز کانفرنس

اقلیتیں دل میں بستی :طاہر جمیل،اقلیتوں کے حقوق کیلئے شانہ بشانہ :افتخار نقوینوجوانوں کو تعلیمی شعبہ میں آگے بڑھنے کی ضرورت:پاسٹر شہزاد پرویز و دیگر کا خطاب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مینارٹیز یوتھ موومنٹ کے زیر اہتمام یوم اقلیت کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریورنڈ پاسٹر شہزاد پرویز نے خیالات کا اظہار کرتے کہاکہ نوجوان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، نوجوانوں کو تعلیمی شعبوں میں آگے بڑھنے کی شدید ضرورت ہے ۔ لالہ روبن ڈینیل نے نوجوانوں کو تاریخ پاکستان میں اقلیتوں کے کردار پر روشنی ڈالی اورکہا کہ قیام پاکستان میں ہر محاذ پرتاریخی کردار رہا ہے۔

ڈاکٹر افتخار نقوی نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، صدر میناڑیز یوتھ موومنٹ کے صدر یشوع بھٹی نے کہا کہ اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے میناڑیز یوتھ موومنٹ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ایم پی اے طاہر جمیل نے خطاب کرتے کہا کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے ہمیشہ اہم رول ادا کرتی رہے گی، اقلیتں ہمارے دل میں بستی ہیں ، آئمہ شیخ نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ اقلیتوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کرے اور انکے حقوق کا خاص خیال رکھے ۔ صدر یشوع بھٹی نے نے کانفرنس کے اختتام پر تما م شرکاکا شکریہ ادا کیا ،ریورنڈ بشپ زاہد بشیر گل نے ملکی ترقی، سالمیت اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...