16اگست کے دھرنے نئی تاریخ رقم کریں گے :محبوب الزماں ب

16اگست کے دھرنے نئی تاریخ رقم کریں گے :محبوب الزماں ب

عوام احتجاجی دھرنوں میں شرکت کر کے ثابت کریں حق کیلئے متحد ہیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 7 اگست کو ملک بھر میں 500 سے زائد مقامات پر ہونے والے پرامن احتجاج نے عوامی مزاحمت کی تاریخ ساز مثال قائم کردی، اب 16 اگست کو چاروں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے پرامن عوامی احتجاجی دھرنے اس جدوجہد میں نئی تاریخ رقم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بنیادی حقوق، مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں، ظالمانہ ٹیکسوں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے ۔ 7 اگست کے ملک گیر احتجاج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام ظلم، مہنگائی اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 500 سے زائد مقامات پر احتجاج اور شاہراہوں پر عوام کی بڑی تعداد میں شرکت حکمرانوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ عوام کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 16 اگست کے پرامن احتجاجی دھرنوں میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کریں کہ پاکستانی عوام اپنے حقوق، عزت، خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لیے متحد ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...