سٹیج اداکارہ کی گاڑی پر مبینہ طور پر فائرنگ ،شدید نقصان پہنچا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹیج اداکارہ کی گاڑی پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی گئی۔
تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے امبر افضل نامی سٹیج اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ کینال روڈ پر واقعہ نجی ہوٹل میں رہائش پذیر تھی کہ اس دوران پارکنگ میں کھڑی اس کی گاڑی پر ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر شدید فائرنگ کر دی گئی۔ جس سے اس کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments