سرکاری سکولوں کی میٹرک میں 3پوزیشنز، سی ای او کو مبارکباد

سرکاری سکولوں کی میٹرک میں 3پوزیشنز، سی ای او کو مبارکباد

راؤ عبدالکریم سے حافظ غلام محی الدین اور حافظ عبدالناصر کی ملاقات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راؤ عبدالکریم سے آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس (AGEGA) پنجاب کے چیئرمین حافظ غلام محی الدین اور تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع فیصل آباد کے صدر حافظ عبدالناصر نے ملاقات کی۔ وفد نے فیصل آباد بورڈ کے میٹرک امتحانات میں سرکاری سکولوں کی شاندار کارکردگی اور تین پوزیشنز حاصل کرنے پر سی ای او ایجوکیشن کو مبارکباد دی۔وفد نے سینکڑوں اساتذہ کی بروقت پروموشن پر بھی راؤ عبدالکریم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وفد نے طلباء کی کردار سازی کے حوالے سے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے تربیتِ طلباء کے پروگرام کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم نے بتایا کہ طلباء میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ‘‘Learn to Earn’’ پروگرام شروع کیا گیا ہے ، جس کے پہلے مرحلے میں 200 طلباء کو مفت کورس کروایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام مکمل کرنے کے بعد طلباء اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے معقول آمدن کمانے کے قابل ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ پائلٹ پروگرام کی کامیابی کے بعد ہر تحصیل میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے الگ الگ سنٹرز قائم کرکے ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ وفد نے طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے گئے تمام پروگراموں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...