اہم مقدمات کی تفتیش میرٹ پر مکمل کی جائے :ڈاکٹر نوید عاطف
ملزمان کو ٹریس کرنے اور مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے اہم کیسز کے مدعیان سے ملاقات کی، اس موقع پر متعلقہ ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور دیگر افسربھی موجود تھے ۔ڈی پی او نے مدعیان کا موقف سنا اور پولیس کارروائی سے متعلق فیڈ بیک لیا۔ انہوں نے تفتیشی افسران سے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے استفسار کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس سمیت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کو ٹریس کرنے اور مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہری پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں بلاجھجھک ان کے دفتر تشریف لائیں۔ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments