ڈی سی کا جھمرہ روڈ، غلہ منڈی چوک اور فیصل آباد روڈ کا دورہ

ڈی سی کا جھمرہ روڈ، غلہ منڈی چوک اور فیصل آباد روڈ کا دورہ

سیوریج ڈرین نالے کے کام کو مزید تیز کیا جائے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ایم ڈی واسا محمد عارف اور دیگر متعلقہ افسروں کے ہمراہ جھمرہ روڈ، غلہ منڈی چوک اور فیصل آباد روڈ کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے سیوریج ڈرین نالے کے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسروں سے جاری کام کی پیش رفت اور پانی کی نکاسی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ لی۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ سیوریج ڈرین نالے کے کام کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو بارش کے پانی کے مسائل سے جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے واضح کیا کہ ترقیاتی و نکاسی آب کے کاموں کے دوران تمام حفاظتی اور احتیاطی تدابیر یقینی بنائی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں بھی کام جاری ہو، اس سائٹ کو مناسب طریقے سے کارڈن آف کیا جائے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کام کے دوران ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت متاثر نہ ہو اور متعلقہ افسران موقع پر موجود رہ کر کام کی نگرانی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...