گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں یوم آزادی کی تقریب
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں منعقدہ یوم آزادی کی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد خوشنود، ہیڈ ٹیچرز اور طلبا نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر تقریری اور پینٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جبکہ طلباء نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے ۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ 14 اگست ہر پاکستانی کے لیے انتہائی اہم دن ہے جو ہمیں اپنے قومی فرائض اور احساس ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments