ٹوبہ :ایک ہفتے میں گرانفروشوں پر 72 ہزار 500 روپے جرمانہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ مجاہد عباس کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ زاہد شریف نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر عملدرآمد اور پرائس کنٹرول اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں 11 ہزار 232 انسپکشنز کی گئیں جبکہ گرانفروشی پر 72 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments