آر پی او فیصل آباد سہیل اختر کی یومِ آزادی تقریب میں شرکت

آر پی او فیصل آباد سہیل اختر کی یومِ آزادی تقریب میں شرکت

صبح 7بج کر 58منٹ پر سائرن بجایا گیا ، 8بجے قومی ترانہ بجایااور قومی پرچم لہرایا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر کمشنر آفس فیصل آباد میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ، ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق، سی پی او ناصر جاوید رانا، پارلیمنٹیرینز، تاجر برادری، میڈیا نمائندگان، امن کمیٹی کے اراکین، سول سوسائٹی کی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صبح 7 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجایا گیا جبکہ 8 بجے قومی ترانہ بجایا گیا اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد پولیس، پیرا فورس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ، اسکاوٹس، پی ایچ اے اور ای پی اے کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔تقریب میں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں جبکہ بچوں کی ملی نغموں پر پرفارمنس کو شرکاء نے بھرپور سراہا۔ بعد ازاں یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...