ملکی دفاع کیساتھ معیشت کی مضبوطی پر توجہ دینا ہوگی:رانا زاہد
غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ 79ویں جشنِ آزادی کے موقع پر قوم کے جوش، جذبے اور یکجہتی نے ثابت کر دیا ہے کہ 25 کروڑ پاکستانی ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے ۔ رانا زاہد توصیف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی دانشمندانہ اور مؤثر حکمت عملی کے باعث پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا اور ملک کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مشترکہ دفاعی تعاون اور اسلامی ممالک کے درمیان بڑھتے روابط خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات حکومت سے تقاضا کرتے ہیں کہ قومی معیشت کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے ۔ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی، گیس کے نئے ذخائر کی تلاش، صنعتوں کی بحالی اور تجارت کے فروغ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments