بچیانہ :آزادی مارچ ، پھلدار ، سایہ دار درخت لگائے گئے

بچیانہ :آزادی مارچ ، پھلدار ، سایہ دار درخت لگائے گئے

سابق ایم پی اے آمنہ الفت، روبی عمران، دُعا معید،اختر سلہریا ودیگرشریک ہوئے

 بچیانہ( نمائندہ دنیا )شاہین لائنز کلب اور برداشت کے زیر اہتمام بچیانہ میں جشن آزادی مارچ کیا گیا۔ شرکانے پاکستان زندہ باد اور سدا سلامت پاکستان کے نعرے لگائے ۔ مارچ میں شہریوں سماجی و معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دو جی اوز لاہور شاہین لائنز کلب اور برداشت کے ممبران سابق ایم پی اے آمنہ الفت، روبی عمران، ملک عبدالرؤف ککے زئی،جنت الائز، آمنہ خورشید، دُعا معید، میاں فلک شیر وٹو،چوہدری اعظم،شہزادہ علی ذوالقرنین، رانا نعیم سلہریا، مسٹر معید، سعدیہ اسلم، شگفتہ، فیاض سلہریا، عابد ملک، رانا مزمل حسین، اسد منہاس، حافظ عمران اکبر، رانا آصف، طلحہ سرور سلہریا سمیت سینکڑوں افراد نے بچیانہ میں اڈہ ظفروال پر آر پی ایس سکول سسٹم کے اشتراک سے صدر لاہور شاہین لائنز کلب اور برداشت اختر حسین سلہریا کی قیادت میں جشن آزادی مارچ کیا ۔شرکانے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں سے حاصل ہونے والے اس پیارے وطن کی سلامتی، دفاع اور ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ واک کے بعد ینگسٹر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے سلسلہ میں مختلف پھلدار اور سایہ دار درخت لگائے گئے ۔ شرکا نے وطن عزیز کے روشن مستقبل اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...