جماعت اسلامی عوام کیلئے آواز بلند کر رہی ہے :محبوب الزماں
عوامی احتجاج کی یہ تحریک مایوسی کے ماحول میں امید کی نئی کرن ثابت ہو رہی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے لاہور میں دھرنے میں شریک کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر جماعت اسلامی کے مزید کارکن دھرنے میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں جاری پرامن دھرنوں میں عوام مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں، ظالمانہ ٹیکسوں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دھرنوں میں خواتین، نوجوان، تاجر، مزدور، کسان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ ان کے بقول جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور آواز بلند کر رہی ہے ۔پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ عوامی احتجاج کی یہ تحریک مایوسی کے ماحول میں امید کی نئی کرن ثابت ہو رہی ہے اور نوجوان نسل میں اپنے حقوق کے حصول کا شعور بیدار کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے ، آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں پر نظرثانی کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments