ایک دن کا کمشنر : مقابلے کا اعلان، طلبہ کو قیادت کے عملی مواقع فراہم کیے جائینگے

ایک دن کا کمشنر : مقابلے کا اعلان، طلبہ کو قیادت کے عملی مواقع فراہم کیے جائینگے

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے علاوہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ایسے طلبہ بھی حصہ لے سکیں گے جنہوں نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو:ڈاکٹر عمران حامد

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے طلبہ کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ‘‘ایک دن کا کمشنر’’ کے منفرد مقابلے کا اعلان کر دیا ہے ، جس کے تحت کامیاب طالب علم ایک روز کے لیے کمشنر فیصل آباد کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔اس مقابلے میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے علاوہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ایسے طلبہ بھی حصہ لے سکیں گے جنہوں نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ او لیول کے طلبہ کو بھی مقابلے میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ مقابلے کا باقاعدہ شیڈول جلد جاری کیا جائے گا جبکہ 9 نومبر یومِ اقبال کے موقع پر منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں ‘‘ایک دن کے کمشنر’’ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ سے ملاقات کے دوران کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف تعلیمی میدان تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں عملی زندگی، قیادت اور فیصلہ سازی کے مواقع بھی فراہم کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں انتظامی امور سے آگاہ کرنا ہے ۔کمشنر نے کہا کہ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنا اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے ۔ کمشنر نے طلبہ سے امتحانی نظام میں بہتری کے حوالے سے تجاویز بھی حاصل کیں، والدین نے اپنے بچوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کی جانب سے خصوصی ملاقات کے انعقاد کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...