ایف ڈی اے کے نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم
سرکاری واجبات کی وصولی میں کوئی غفلت بر داشت نہیں کی جائیگی : آصف چودھری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چودھری نے ریونیو ریکوری کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے یہ ہدایات سرکاری واجبات کی وصولی اور مقررہ ریونیو اہداف کے حصول کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز اسماء محسن، جنید حسن منج، یاسر اعجاز چٹھہ، افنان سعید سندھو اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف شعبہ جات کی ریونیو ریکوری، واجبات کی وصولی، زیر التوا کیسز اور آمدن کے مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے ادارے کے مقررہ ریونیو اہداف، اب تک ہونے والی وصولیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments