زرعی یونیورسٹی میں 15ہزار پودے لگانے کا ہدف مکمل

 زرعی یونیورسٹی میں 15ہزار پودے لگانے کا ہدف مکمل

نئے پودوں کی نگہداشت اور حفاظت کو بھی یقینی بنانا ضروری :ڈاکٹر عمران

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے قومی شجرکاری مہم کے تحت کیمپس اور شہر کے مختلف علاقوں میں 15 ہزار پودے لگا کر ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کو سرسبز بنانا اور عوام میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا ہے ۔قومی یومِ شجرکاری کے موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ فاریسٹری اینڈ رینج مینجمنٹ نے پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی گارڈننگ ونگ کے اشتراک سے پاک کوریا نیوٹریشن سنٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں اساتذہ، ماہرین اور محکمہ جنگلات کے افسروں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنسز ڈاکٹر عمران پاشا نے کہا کہ شجرکاری مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ نئے لگائے گئے پودوں کی نگہداشت اور حفاظت کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ ان کی بقا ممکن بنائی جا سکے ۔

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...