پو لیس کی کارروائی ،18 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا
بوگس چیک، ڈکیتی ، چوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم شامل
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف جرائم کے مقدمات میں اشتہاری 18 ملز موں کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 18 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار اشتہاری ملز موں میں بوگس چیک، ڈکیتی اور چوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان شامل ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت نوید، کاشف، ارسلان، علی، اصغر، غلام رسول، بلال، رمضان وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے پکڑے جانے والے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments