چنیوٹ :ربیع الاول کے دوران سکیورٹی، صفائی انتظامات کا حکم

 چنیوٹ :ربیع الاول کے دوران سکیورٹی، صفائی انتظامات کا حکم

شہریوں کو سہولیات کی فراہمی، صفائی،امن و امان انتظامیہ کی ترجیح :عائشہ رضوان

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ربیع الاول کے دوران مذہبی اجتماعات، محافل میلاد اور جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک، صحت، ریسکیو اور نکاسی آب سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول سمیت مقدس ایام کے دوران تمام انتظامات بروقت اور جامع انداز میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی پروگراموں کے دوران شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی، صفائی اور امن و امان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے ایم ڈی ستھرا پنجاب واثق عباس ہرل کو ہدایت کی کہ محافل اور جلوسوں کے روٹس، اہم شاہراہوں، بازاروں اور اجتماعات کے مقامات پر خصوصی صفائی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ صفائی عملہ اور مشینری فیلڈ میں موجود رہے جبکہ جلوسوں سے قبل اور بعد میں روٹس کی صفائی بھی یقینی بنائی جائے ۔واسا اور میونسپل اداروں کو سیوریج و نکاسی آب کا نظام فعال رکھنے جبکہ ٹریفک پولیس کو جلوسوں کے روٹس پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مؤثر پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ربیع الاول کے دوران انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ ہوگی اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...