امن و امان کیلئے انتظامات یقینی بنائے جائینگے : ڈپٹی کمشنر جھنگ

امن و امان کیلئے انتظامات یقینی بنائے جائینگے : ڈپٹی کمشنر جھنگ

ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس، انتظامی اقدامات کا جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، متعلقہ محکموں کے افسروں ، امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے ار کان نے شرکت کی۔اجلاس میں ربیع الاول کے دوران محافل میلاد، جلوسوں اور دیگر مذہبی تقریبات کے پرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پروگراموں کے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے اور سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول محبتِ رسول ﷺ، اخوت، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، لہٰذا تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور شہری امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...