طلال اور بلال بدر چودھری سے بچیانہ کے وفد کی ملاقات

طلال اور بلال بدر چودھری سے بچیانہ کے وفد کی ملاقات

سیاسی استحکام اور جمہوری عمل کا تسلسل ہی معاشی بحالی کا واحد راستہ : طلال

 بچیانہ (نمائندہ دنیا )معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور صدر بچیانہ پریس کلب (رجسٹرڈ) الحاج میاں محمد رفیق طاہر نے ثناء اللہ خان نیازی اور میاں سہیل احمد اعوان ایڈووکیٹ کے ہمراہ اسلام آباد میں وفاقی وزیر مملکت و سینیٹر طلال بدر چوہدری اور رکن قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور جڑانوالہ و بچیانہ کے علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران طلال بدر چودھری نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں سیاسی استحکام اور جمہوری عمل کا تسلسل ہی معاشی بحالی کا واحد راستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انتشار کی سیاست سے اجتناب کرتے ہوئے تمام طبقات کو قومی خوشحالی اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری نے حلقے کے عوام سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی محرومیوں کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بچیانہ اور جڑانوالہ کے شہریوں کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...