ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہیلتھ ٹاسک فورس قائم نہ ہوسکی
پیرمحل (نمائندہ دنیا) چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر کی مبینہ عدم توجہی کے باعث حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں معیاری ادویات کی فراہمی اور عطائیوں کیخلاف کارروائی کیلئے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس تاحال قائم نہ ہوسکی۔
جسکے باعث اتائیوں، دائیوں اور نیم حکیموں کے خلاف مؤثر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ حکومت پنجاب نے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہر ضلع میں ٹاسک فورس کے ذریعے عطائیوں، غیر قانونی علاج معالجے اور نشہ آور و غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments