خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرکے شہری کو لوٹنے والے نوسربازوں کے خلاف مقدمہ

خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرکے شہری کو لوٹنے والے  نوسربازوں کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نوسربازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرکے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے میں ذیشان نامی شہری کو قائداعظم پارک کے قریب نامعلوم نوسربازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اسے باتوں میں الجھا کر نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا۔ ملزمان نے اسے آنکھیں بند کرکے چند قدم چلنے کو کہا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...