چنیوٹ:اردل روم، ناقص کارکردگی اور غیر حاضری پر پولیس اہلکاروں کو سزائیں
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس لائن چنیوٹ میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے اردل روم کے دوران شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنے والے پولیس اہلکاروں کا موقف سنا۔
ڈی پی او نے ناقص کارکردگی، غیر حاضری اور دیگر وجوہات پر بعض اہلکاروں کو تنخواہ میں کمی، سرزنش، وارننگ اور دیگر سزائیں دیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو آئندہ تندہی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments