جشن میلاد نہیں، مشنِ نبی ؐ اپنانیکی ضرورت :علامہ عبدالرشید

 جشن میلاد نہیں، مشنِ نبی ؐ اپنانیکی ضرورت :علامہ عبدالرشید

معاشی و معاشرتی، سیاسی و سماجی مسائل کا حل تعلیماتِ نبوی پر عمل پیرا ہونے میں ہے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشی و معاشرتی، سیاسی و سماجی اور دینی مسائل کا حل تعلیماتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں پوشیدہ ہے ۔ دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے ہر مسلمان کو امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی اس دنیا میں تشریف آوری پر ہر مسلمان مسرور ہے ، تاہم افسوس ہے کہ ہم آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اگر میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منانے کے لیے جتنی توجہ اور اہتمام کیا جاتا ہے ، اتنا ہی وقت نبی کریم ﷺ کی تعلیمات و فرمودات کو پڑھنے ، سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کے لیے صرف کیا جائے تو مسلمان دنیا کی بہترین امت بن سکتے ہیں۔علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ آج صرف جشن میلاد النبی ﷺ منانے کے بجائے مشنِ نبی کریم ﷺ کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...