ڈی پی او جھنگ کا تھانہ شورکوٹ سٹی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
تھانہ سٹی کے عملہ سے میٹنگ ، فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے ہدایات
شورکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے تھانہ شورکوٹ سٹی کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانے میں جاری انتظامی امور اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ محمد یوسف چیمہ، ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی سید عروج شاہ اور دیگر پولیس اہلکار موجود تھے ۔ڈی پی او جھنگ نے تھانہ سٹی کے عملہ سے میٹنگ بھی کی اور انہیں فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں کو بہتر پولیس سروسز کی فراہمی اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دینے پر زور دیا۔بعد ازاں ساجد حسین نے شورکوٹ میں زیر تعمیر سائبان کی عمارت کا معائنہ کیا اور تعمیراتی و انتظامی امور میں رہ جانے والی کمی کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مساکن سنٹر کا آئندہ ہفتے تک اہتمام کیا جائے گا، جہاں تمام مذہبی شخصیات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مناسب سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ڈی پی او جھنگ نے ربیع الاول کی مناسبت سے کہا کہ یہ ماہ محسنِ انسانیت، سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت اور تشریف آوری کے حوالے سے اسلامی تاریخ میں منفرد مقام رکھتا ہے ۔ ربیع الاول کے لغوی معنیٰ پہلی بہار کے ہیں اور اسلامی تاریخ میں اس ماہ کو عظمت و تقدس حاصل ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تھانہ شورکوٹ کینٹ کی نئی عمارت مکمل ہوچکی ہے ، جہاں انتظامات کا جلد جائزہ لیا جائے گا تاکہ پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے لیے ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments