شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے :ڈی سی جھنگ

 شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے :ڈی سی جھنگ

اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں پر سماعت ،کارروائی کے احکامات

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی جانب سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایات اور مسائل کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ہر کیس کی باقاعدہ فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے تاکہ سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم کرنا اور شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنانا ہے ۔ حکومت پنجاب عوامی خدمت کے وژن پر عمل پیرا ہے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، مسائل کے فوری حل اور انصاف کی بروقت فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...