اے سی حلیمہ منیر نے چک نمبر139 میں نکاسی آب کو بحال کرادیا
چک جھمرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حلیمہ منیر نے سائلین کی درخواستوں پر چک نمبر 139 میں پانی کی نکاسی کے حوالے سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے نکاسی آب کو بحال کرا دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر متعدد درخواستیں موصول ہونے پر چک نمبر 139 رب گھمی کا دورہ کیا اور جو گھر حویلی نالے کے اوپر قائم تھا اسے گرا کر پانی کی نکاسی کا معاملہ حل کرا دیاجس پر اہل گاؤں نے اسسٹنٹ کمشنر کو بھرپورخراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments