زرعی پانی کا تنازع ،گھر گھس کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

زرعی پانی کا تنازع ،گھر گھس کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

ملزموں نے سرور کے گھر پر د ھاوا بول دیا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی پانی کے تنازعے پر ملزمان نے گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سرور نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے زرعی پانی کے تنازع پر اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر پر موجود اس کی بیٹی سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...