ہیلتھ کونسل کمالیہ کا اجلاس، ہسپتال و بس اڈوں کے انتظامات کا جائزہ
ہیلتھ کونسل کمالیہ کا اجلاس، ہسپتال و بس اڈوں کے انتظامات کا جائزہاسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا اجلاس ، انتظامی و طبی امور میں مزید بہتری لانے کی ہدایت
کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی زیرصدارت ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف آفیسر علی رضا، ایم ایس ڈاکٹر غلام عباس سمیت متعلقہ افسران اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں صحت سے متعلق امور، ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ہدایت کی کہ شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ہسپتال کے انتظامی و طبی امور میں مزید بہتری لائی جائے ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ سمیت شہر کے مختلف نجی بس اڈوں کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں صفائی ستھرائی، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ٹرانسپورٹ انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور اڈہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بس اڈوں پر صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے ، مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ٹرانسپورٹ سے متعلق انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔ارم شہزادی نے واضح کیا کہ شہریوں اور مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ، جبکہ غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، بہتر انتظامی امور اور عوامی سہولتوں کی مؤثر نگرانی انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے ، جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments