جماعت اسلامی کا عوام کو حقیقی ریلیف تک احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا عوام کو حقیقی ریلیف تک احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا عوام کو حقیقی ریلیف تک احتجاج کا اعلانلانگ مارچ ختم نہیں ہوا ، وزیراعظم کی درخواست پر ملتان پڑاو ڈالا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا لانگ مارچ ختم نہیں ہوا بلکہ وزیراعظم کی درخواست پر ملتان میں پڑاؤ ڈالا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے بیرون ملک سے واپسی پر جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات اور عوام کو مزید ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اگر حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو ملتان سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کیا جائے گا اور عوام کو ریلیف ملنے تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو پٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز کے معاملات سے آگاہ کیا جو جماعت اسلامی کی مہم کا اہم حصہ ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے پٹرول ریلیف کے اعلان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت چکر بازیوں کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے ۔پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ پٹرول پر ریلیف کے لیے رجسٹریشن کے نام پر عوام کو پیچیدہ طریقہ کار میں نہ الجھایا جائے بلکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں براہ راست کم کی جائیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...