ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ، سروسز دیکھیں

ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ، سروسز دیکھیں

ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا ویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ، سروسز دیکھیںایس او پیز پر عملدرآمد، ریکارڈ کی درستگی اور ڈیٹا کی شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال کھرڑیانوالا تحصیل جڑانوالہ، سول ویٹرنری ہسپتال 189رب اور سول ویٹرنری ہسپتال چک جھمرہ کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، الٹرا سونوگرافی کی سہولت، سیمن سٹاک، مصنوعی نسل کشی (اے آئی) کے ریکارڈ، جاری ویکسی نیشن مہم، کولڈ چین کے انتظامات اور ویٹرنری سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر حیدر علی خان نے ایس پی ایم ایس 9211 پر مستند ڈیٹا کی بروقت اپ لوڈنگ بھی چیک کی اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد، ریکارڈ کی درستگی اور ڈیٹا کی شفافیت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کو بروقت، معیاری اور آسان رسائی پر مبنی ویٹرنری سہولیات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے اور فیلڈ میں مؤثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...