پوری امت مسلمہ کو متحدہوکر حوثی حملوں کا مقابلہ کرنا چا ہیے : شفیق احمد گجر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ مکہ معاہدہ پر تینوں ممالک سمیت پوری امت مسلمہ کو متحدہوکر حوثی حملوں کا مقابلہ کرنا چا ہیے۔۔۔
ایک بیان میں ان کاکہناتھا پاکستان حرمین شریفین کی سلامتی کیلئے پوری طرح ساتھ دے رہاہے اور ہر سطح پر ساتھ دے گا تاہم پوری امت مسلمہ ساتھ ہوگی تو سعودیہ اوراسلام دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتاہے ۔ چودھری شفیق احمد گجر نے 27ستمبرکوپی ٹی آئی کے متوقع لانگ مارچ پربھی گفتگوکرتے ہوئے حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیاہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں سڑکوں کی بجائے پارلیمان میں فیصلے کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments