موٹر سائیکل کی ٹکر سے 55سالہ بزرگ شہری جاں بحق ہوگیاٍ
موٹر سائیکل کی ٹکر سے 55سالہ بزرگ شہری جاں بحق ہوگیابزرگ شہری کے سر پر شدید چوٹ آئی اور ہیڈ انجری کے باعث موقع پر ہی جاں بحق
شاہپور صدر (نامہ نگار) موٹر سائیکل کی ٹکر سے 55 سالہ بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکخانہ روڈ پر قریشی آٹا چکی کے قریب عاقل شاہ کا رہائشی 55 سالہ شیر محمد ولد الٰہی بخش سڑک عبور کر رہا تھا کہ پلازہ چوک کی جانب سے آنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سوار طالبعلم نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں شیر محمد شدید زخمی ہوگیا۔حادثے میں بزرگ شہری کے سر پر شدید چوٹ آئی اور وہ ہیڈ انجری کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار طالبعلم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے شیر محمد کی میت THQ ہسپتال شاہپور صدر منتقل کر دی۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔واقعے پر اہل علاقہ نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار موٹر سائیکل سوار کا سراغ لگا کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرونِ شہر اہم چوکوں اور چوراہوں پر سپیڈ بریکرز نصب کیے جائیں تاکہ تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments