گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کوتشدد کا نشانہ بنا دیا
گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کوتشدد کا نشانہ بنا دیا دکان سے قینچی اٹھا کر شیراز پر وار کیا جو دائیں پہلو پر لگا اور وہ شدیدزخمی ہوکر گر گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی نے مبینہ طور پر اپنی والدہ اور دیگر افراد کے ہمراہ شوہر کی ٹیلرنگ دکان پر پہنچ کر اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا، اورقینچی کے وار سے شوہر کو شدید زخمی کر دیا،پولیس کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے نواحی علاقے فتح گڑھ میں محمد شیراز کی اپنی بیوی ربیعہ کے ساتھ گھر میں تلخ کلامی ہوئی، جس پر ربیعہ نے اپنی والدہ نسیم کو بلا لیا اور بعدازاں دونوں خواتین دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ مہر کالونی میں واقع محمد شیراز کی ٹیلرنگ دکان پر پہنچیں، جہاں مبینہ طور پر شیراز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ دکان سے قینچی اٹھا کر شیراز پر وار کیا جو اس کے دائیں پہلو پر لگا اور وہ شدیدزخمی ہوکر گر گیا، دیگر دوکانداروں کے آنے اور مداخلت پر ملزمان فرار ہوگئے ، جبکہ 15 پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس سے شیراز کی بیوی ،ساس اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments