ترقیاتی منصوبوں کو فوری پائیہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے ،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد کھو کھر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق، اے ڈی سی میو نسپل سروسز ما جد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام، ترقیاتی منصوبوں، صحت اور تعلیم کی سہولیات، امن و امان کی صورتحال،ریونیو امور سمیت دیگر حکو متی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو فوری پائیہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ شہر سمیت تما م تحصیلوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت موئثر انداز میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنا یا جا ئے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ عملہ صفائی کی با قاعدگی سے ما نیٹر نگ کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments