امن و امان کے قیام کے لیے جھنگ پولیس کا فلیگ مارچ
فلیگ مارچ پولیس لائنز سے شروع ،مختلف راستوں سے ہوتا اس جگہ اختتام پذیر ہوا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جھنگ پولیس متحرک ہوگئی، ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر کی زیر قیادت شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔فلیگ مارچ پولیس لائنز سے شروع ہوا جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق امن و امان ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments