سندس فاؤنڈیشن کو عطیہ ایمبولینسز کی چابیاں انتظامیہ کے حوالے
مریضوں کو بروقت ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے اہم قدم ہے :گو رنر پنجاب
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میاں محمد اجمل کی جانب سے سندس فاؤنڈیشن کو عطیہ کی گئی ایمبولینسز کی چابیاں فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کے حوالے کر دیں۔ ایمبولینسز مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور ہنگامی حالات میں انہیں بروقت ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے اہم فلاحی اقدام قرار دیا گیا ہے ۔سندس فاؤنڈیشن کو ایمبولینسز کی فراہمی سے مریضوں کی آمدورفت میں سہولت پیدا ہوگی، بالخصوص ایسے مریض جو علاج معالجے کے لیے ہسپتال آنے جانے میں سفری مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
میاں محمد اجمل کی جانب سے ایمبولینسز کا عطیہ تھیلیسیمیا کے مریضوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے قابل تحسین اقدام ہے ۔سندس فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ فلاحی اداروں کے لیے مخیر حضرات کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ہسپتالوں تک رسائی کے لیے بھی مناسب انتظامات درکار ہوتے ہیں۔ ایسے اقدامات سے مستحق مریضوں کو آمدورفت کی سہولت ملنے کے ساتھ معاشرے میں خدمت خلق اور دکھی انسانیت کی مدد کے جذبے کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments