سی پی او کا لائل پور ڈویژن کے تھانوں اور سی ٹی او آفس کا دورہ
ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی: تنویر حسین
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے لائل پور ڈویژن کے تھانوں اور سی ٹی او آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی لائل پور ڈویژن، سرکل افسران گلبرگ و سول لائن اور ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے ۔سی پی او نے تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک کے عملے سے شہریوں کی درخواستوں سے متعلق بازپرس کی اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد حقائق کی بنیاد پر یکسو کیا جائے ۔ تھانوں کی حوالات میں ملزمان کو فراہم کی جانے والی سہولیات مزید بہتر بنائی جائیں جبکہ تھانوں کی عمارتوں میں زیر تعمیر امور بھی جلد مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کی شکایات بروقت حل کی جائیں۔ تمام ملازمین فرائض کی انجام دہی کے دوران شہریوں کے ساتھ بھرپور تعاون یقینی بنائیں، ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments